بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو معطل کر دیا

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس( این این آئی) سعودی عرب میں سیر سپاٹے لائنل میسی کو مہنگے پڑگئے،فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین نے لائنل میسی کو دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔فرنچ میڈیا کے مطابق ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر بغیر بتائے سعودی عرب جانے پر فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے چمپئن فٹبالر لیونل میسی کو دو ہفتوں کے لیے معطل کیا۔

فرنچ میڈیا کے مطابق میسی اور پی ایس جی کے درمیان 2سالہ تاریخی ڈیل ہوئی تھی، میسی اور پی ایس جی کے درمیان معاہدہ رواں گرمیوں کے سیزن میں ختم ہو رہا ہے، لیونل میسی کو دو ہفتوں کے پیسے بھی نہیں دیئے جائیں گے، لیونل میسی پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر کلب کو چھوڑ سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فٹبال کلب آل ہلال نے لیونل میسی کو ایک سالہ معاہدے کی آفر کی ہوئی ہے، سعودی فٹبال کلب نے میسی کو 400 ملین پائونڈ کی آفر کی ہے۔سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پیر کے روز میسی کی تصویروں کے ساتھ ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے میسی کو خوش آمدید کہا تھا، میسی کے سعودی عرب جانے سے ایک دن پہلے پیرس سینیٹ جرمین کو فرنچ لیگ میں لورینٹ کے ہاتھوں ہوم گرانڈ پر تین ایک سے شکست ہوئی تھی۔سعودی عرب نے لیونل میسی کو سیاحت کا سفیر بھی مقرر کر رکھا ہے، لیونل میسی پی ایس جی کی طرف سے 71بار ان ایکشن ہو چکے ہیں، 71میچوں میں میسی نے پی ایس جی کے لیے 31گول کیے اور 34بار گول اسیسٹ کیا۔میسی اور فرنچ فٹبال کلب پی ایس جی کے درمیان 2021ء میں معاہدہ ہوا تھا، دو سالہ معاہدے کے مطابق فرنچ کلب لیونل میسی کو سالانہ 41ملین ڈالر صرف تنخواہ کی مد میں دیتا ہے، 41ملین ڈالر سالانہ تنخواہ میں بونس شامل نہیں ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…