اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا نے ایشیاکپ کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کردیں

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے بھارتی میڈیا کا سہارا لیکر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف سازش شروع کردی۔بھارتی میڈیا نے ایشیاکپ کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں۔بھارتی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشیاکپ کے لیے پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیاہے اور ایشیاکپ سال 2023 میں نہیں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیاکپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی یا اے سی سی نے تاحال پی سی بی سے ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جے شاہ نے تاحال ایشیا کپ 2023 کے لیے اجلاس طلب نہیں کیا، ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران جے شاہ کو ہائبرڈ ماڈل سے متعلق نجم سیٹھی نے مکمل بریفنگ دی،

بریفنگ کے دوران صدر ایسی سی جے شاہ نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ سے دستبردار ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس کی خلاف وزری کریگا، پی سی بی کسی صورت ایشیا کپ کو مکمل پاکستان سے کسی اور ملک منتقل کرنے پر راضی نہیں، ایشیاکپ کے لیے دییگئے ہائبرڈ ماڈل سے آگے مزید لچک پی سی بی نہیں دکھائیگا،

ایشیاکپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنے کے لیے اے سی سی کے تمام ممبران سے مشاورت کرنی ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کسی پانچ رکنی ٹورنامنٹ کے حق میں نہیں، ایشیاکپ کا مقصد ختم نہیں ہونے دیگا، ایشیاکپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے سے ایشین ٹیموں کی گروتھ ختم ہوجائیگی، پاکستان کرکٹ بورڈ پر بی سی سی آئی میڈیا پر جھوٹی خبروں کے ذریعے پریشر ڈالنا چاہ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…