اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ثناء میر کی فخر سے متعلق گفتگو پر بابر اعظم کے مداح سیخ پا ہوگئے

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی میچ وننگ پرفارمنس کو سراہنے والی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر پر بابر اعظم کے مداح برس پڑے۔ راولپنڈی میں دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی جس کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔

فخر زمان کی اس کارکرگی پر تجزیہ کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کیلئے رنز کرتے ہیں۔ثنا ء میر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم آف ائیر بھی یہ بات کر رہے تھے کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کیلئے رنز کرتے ہیں، اگر وہ سنچری اسکور کرتے ہیں تو ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 نہیں بلکہ 125 کا ہوتا ہے جو 350 کے قریب کا ہدف حاصل کرنے میں کافی اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ (فخر) اس ٹیم کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ جہاں ہمارے پاس پہلے ہی ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو run a ball کھیلتے ہیں لہٰذا 300 سے زائد کا ہدف حاصل کرنے میں فخر کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے۔ثنا ء میر نے اپنے تجزیے میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم بابر اعظم کے فینز چراغ پا ہوگئے اور اپنے طور پر ہی یہ سوچ لیا کہ ثنا کا اشارہ بابر اعظم کی طرف تھا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…