جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

فخرزمان کا ایک اور اعزاز، ون ڈے میں ہدف کے تعاقب میں 2 مرتبہ 175 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹر فخر زمان ون ڈے میں سنچریز کی ہیٹ ٹرک کرنیوالے چوتھے پاکستانی بن گئے۔تفصیلات کیمطابق لیفٹ آرم بیٹر لگاتار تین میچز میں سنچری کرنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فخر نے 144 گیندوں پر 180 رن بناکر ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان کی اس اننگز میں سترہ چوکے اور چھ بلند بالا چھکے شامل ہیں۔کرکٹر کو شاندار اور دلیرانہ بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے ظہیر عباس، سعید انور اور بابر ون ڈے میں سنچریز کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں جب کہ اب فخر چوتھے پاکستانی بن گئے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو یہ اعزاز دو مرتبہ حاصل ہے، انہوں نے ون ڈے میں دو بار سنچریز کی ہیٹ ٹرک 2016 اور 2022 میں کی ہے۔

واضح رہے کہ فخر زمان ون کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں دو مرتبہ 175 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے اس سے قبل 2021ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف 155 گیندوں پر دس چھکوں اور چودہ چوکوں کی مدد سے 193 رنز بنا رکھے ہیں۔ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 98 رنز پر پہنچے تو کیریئر میں ان کے 3 ہزار رنز بھی مکمل ہوگئے۔

فخر زمان ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے مشترکہ طور پر دوسرے بلے باز ہیں، جبکہ تیز ترین پاکستانی اور ایشین بیٹر بھی ہیں۔ فخر زمان نے 3 ہزار رنز تک پہنچنے کے لیے 67 اننگز کا سہارا لیا جبکہ بابر اعظم نے یہ ہندسہ 68 اننگز میں پورا کیا تھا۔ تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 57 اننگز میں حاصل کیا۔ فخر زمان کی طرح شائے ہوپ نے بھی اپنے 3 ہزار رنز 67 اننگز میں پورے کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…