جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

میچ کے بعد پتا چلا تین ہزار رنز مکمل ہوئے ہیں، فخر زمان

datetime 30  اپریل‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ تین ہزار رنز بنانے والا تیز ترین ایشین بن کر بہت اچھا لگ رہا ہے، مجھے میچ ختم ہونے کے بعد پتا چلا کے میرے تین ہزار رنز ہوئے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ریکارڈز تو بنتے رہتے ہیں، اہم یہ ہے کہ آپ کے رنز سے ٹیم جیتے، مجھے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب ٹیم کامیاب ہوتی ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل کی سنچری سب سے یادگار لمحہ ہے، اس سنچری کو آج بھی ہر کوئی یاد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں 193 والی اننگز انجوائے کی، اگر وہ میچ جیت جاتے تو اننگز فیوریٹ ہوتی۔میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے بیٹر فخر زمان نے کہا کہ میں اپنا نیچرل گیم کھیل کر اپنے پارٹنر کے لیے زیادہ آسانی پیدا کرنا چاہتا ہوں، میرا نیچرل گیم ایسا ہی اٹیکنگ کھیلنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ ڈومیسٹک میں امام الحق کے ساتھ کافی کھیلا ہوں اس لئے ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، امام کے کھیل میں بہتری دیکھ کر بھی خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بقیہ تین میچز میں امام الحق بھی دو سنچری کرے گا۔فخر زمان نے کہا کہ میں ریکارڈز کا کبھی نہیں سوچتا، کسی کا ریکارڈ نہیں توڑنا مگر اور ڈبل سنچریاں اسکور کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے کہ جو بھی رنز کروں، وہ جیت میں حصہ دار ہوں۔

اوپننگ بیٹر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی تین ہزار نمبر والی شرٹ بنالی تھی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کبھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کر دکھاؤں گا یا وہ کر دکھاؤں گا، بیٹسمین کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، اکثر اچھا شاٹ کھیل کر بھی آپ آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…