ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

بیسٹ فرینڈ کا نام لیا تو دوسرے برا مان جائیں گے‘بابر اعظم

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام ساتھی کرکٹرز کے ساتھ اچھا رشتہ رکھتے ہیں لیکن 3کھلاڑی ایسے ہیں جو ان کے بہترین دوست ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل سے بابر اعظم کے انٹرویو کی ویڈیو جاری کی گئی

جس میں وہ میزبان کے ساتھ ریپڈ فائر رائونڈ کھیل رہے ہیں۔اس موقع پر میزبان دوران انٹرویو مختلف سوال کرتی ہیں جس کا تیزی سے جواب دینا ہوتا ہے۔میزبان کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ قومی ٹیم میں 3 بہترین دوست کون ہیں؟۔ جس پر بابر اعظم نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے بیسٹ فرینڈ کا نام لیا تو دوسرے برا مان جائیں گے۔بابر اعظم نے بتایا کہ ویسے شاداب خان، محمد رضوان اور امام الحق سے زیادہ قریب ہوں لیکن باقی کھلاڑیوں سے بھی بونڈنگ کافی اچھی ہے کیونکہ کئی سالوں سے ان کے ساتھ وہ کھیلتے آرہے ہیں۔دوران انٹرویو میزبان نے بابر سے ان کے 3پسندیدہ ڈشز کے حوالے سے سوال کیا جس پر بابراعظم نے کہا کہ میں پاستا، سٹیک اور سشی کھانا پسند کرتا ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ فون کا زیادہ استعمال نہیں کرتا، موبائل پر انسٹا گرام اور ٹوئٹر زیادہ استعمال کرتا ہوں جبکہ میں گانے شوق سے سنتا ہوں، نیوزی لینڈ دنیا کا خوبصورت ملک لگا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…