اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

قطر کے شیخ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی مہنگی ترین بولی لگا دی

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ( این این آئی) قطر کے شیخ جاسم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین بولی لگادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فٹبال کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں نے 28اپریل کو اپنی حتمی بولیاں جمع کروائیں

جس میں قطر اسلامی بینک کے چیئرمین شیخ جاسم نے 5بلین پائونڈ(پاکستانی روپوں میں 15کھرب 78ارب سے زائد)رقم کی پیشکش کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطری شیخ کی جانب سے بولی کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ کلبز کے مالک اب بھی سمجھتے ہیں کہ یہ پیشکش مطلوبہ ویلیویشن سے کم ہے۔دوسری جانب کلب میں 20، 20 فیصد حصص کے مالک ایورم اور جوئل گلاسزر نے تخمینہ لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی موجودہ قیمت 6بلین یورو(پاکستانی روپوں میں 18کھرب 94ارب سے زائد)ہے۔ نیوز ایجنسی کے رابطہ کرنے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے 50فیصد حصص کے مالک سر جم ریٹکلف نے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ این ایف ایل باسکٹ بال لیگ کی ٹیم واشنگٹن کمانڈرز سے متعلق 4.8 بلین یورو کے معاہدے پر ابھی بات چیت جاری ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں قطری سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا خواب سجایا تھا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…