جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 28  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 6ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ 6میچوں میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 20ہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کرکے کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ میٹ ہینری نے کیریئر کے ابتدائی 6 ون ڈے میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر شان دار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کیوی بیٹرز کو کھل کر نہ کھیلنے دیا اور مقررہ 10 اوورز میں صرف 29 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ کی شاندار بولنگ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ٹیم میں شامل دوسرے فاسٹ بولرز کیوی بیٹرز کے سامنے جدوجہد کرتے دکھائی دیے۔نسیم شاہ 30 سے کم رنز دینے والے واحد پاکستانی بولر تھے، اور ان کا اکانومی ریٹ بھی تمام بولرز میں سب سے کم 2.90 تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…