لاہور قلندرز اچھا پرفارم کر رہی ،امید ہے کہ فینز کو مزید اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی‘شاہین آفریدی

1  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بہت الرٹ ہوں،لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے امید ہے کہ فینز کو مزید اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا کرکٹ میں کم بیک اچھا ہوا ہے،

ایک وقفے کے بعد کھیل رہا ہوں، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلوں چاہے ڈومیسٹک ہو یا کلب۔انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل جیسے ایونٹ میں کم بیک کے بعد میں بہت الرٹ ہوں۔پشاور زلمی کے خلاف میچ میں محمد حارث کا بیٹ توڑنے بعد انہیں بولڈ کرنے اور پھر کپتان بابر اعظم کو بولڈ کرنے کے حوالے سے شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پہلے اوور کی پرفارمنس کو برقرار رکھوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو جلد از جلد بریک تھرو دوں، شکر ہے اس میں کامیاب ہوا۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں لاہور کے مرحلے کے میچز کھیل کر اچھا محسوس ہو رہا ہے، لاہور قلندرز کو ہمیشہ اپنے کرائوڈ سے بہت سپورٹ ملتی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ لاہور کے لوگ کرکٹ کے بہت بڑے مداح ہیں اچھی چیز ہے کہ اب ہم مسلسل لاہور میں کھیل رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے امید ہے کہ فینز کو مزید اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…