نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

  بدھ‬‮ 25 جنوری‬‮ 2023  |  16:50

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی نئی ون ڈے فارمیٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار رہی۔جنوبی افریقا کے رسی ویندر دوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق کی 5 ویں پوزیشن ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی بولرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔ون ڈے فارمیٹ کے آل رانڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔افغانستان کے محمد نبی اور بنگلادیش کے مہدی حسن بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎