ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

فیفا نے قطر فٹبال ورلڈ کپ کے بہترین گول کا اعلان کردیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیور خ(این این آئی)فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء میں اسکور کیے گئے بہترین گول کا اعلان کردیا۔فیفا کی جانب سے ’’گول آف دی ٹورنامنٹ‘‘ کیلئے ووٹنگ میں 10 گول شامل تھے مگر شائقین کو سب سے زیادہ برازیل کے ریچارلیسن کا بائی سائیکل کک پر کیا گیا گول پسند آیا۔ فیفا نے برازیل کے فارورڈ ریچالسین کے بائی سائیکل کک کے ذریعے کیے گئے گول کو بہترین قرار دے دیا۔برازیل نے قطر فٹبال ورلڈ کپ مہم کا آغاز سربیا کے خلاف میچ سے کیا اور کھیل 73ویں منٹ میں ونیش جونیئر کے پاس پر ریچارلیسن نے بائی سائیکل کک مار کر گیند کو جال میں پہنچایا۔دنیا بھر کے شائقین فٹبال کو یہ گول بھا گیا، ہاٹ فیورٹ برازیل ورلڈ کپ تو نہ جیت سکی لیکن اس گول کا سحر ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے بعد بھی شائقین پر طاری رہا۔10 بہترین گول کے درمیان ووٹنگ میں ریچارلیسن کا بائی سائیکل گول سب سے زیادہ مقبول رہا،فیفا نے سلسلہ 2006 ورلڈ کپ سے شروع کیا ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…