اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پیر سے شر وع ہوگا

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (آج)پیر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شر وع ہوگا جبکہ انگلینڈ سے وائٹ واش کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بہتری کیلئے پرامید ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے فیصلہ کیا کہ دوسرا ٹیسٹ میچ اور ون ڈے میچز ایک ایک دن قبل کروائے جائیں گے جس کا مطلب ہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ اب 2 جنوری سے شروع ہوگا اور پہلا ون ڈے 9 جنوری، دوسرا 11 اور تیسرا ایک روزہ میچ 3 جنوری کو ہوگا۔سیریز کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ(آج) 26 سے 30 دسمبر کوکراچی،دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جنوری کو کراچی کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 9 جنوری،دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 11 جنوری اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 13 جنوری کو کھیلا جائیگا ۔دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو امید ہے کہ وہ کراچی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اپنی قسمت بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، دونوں کو ہی آخری سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں 0-3 کی وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے مئی میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی، انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن مک کولم اور کپتان بین اسٹوکس نے جارحانہ ’باز بال‘ طرز متعارف کرایا جس کو کرکٹ میں انقلاب سے تعبیر کیا جا رہا ہے،اسی طرح رواں ماہ کھیلی گئی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ سیریز میں کچھ مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا، ان کی ٹیم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے متاثر رہی۔انہوںنے کہاکہ جب نئے کھلاڑی آتے ہیں، تو مختلف صورتحال ہوتی ہے کیونکہ مخالف ٹیم انہیں جارحانہ انداز میں کھیلتی ہے، جس کی وجہ سے ان پر زیادہ دباؤ آتا ہے، اس کا عادی ہونے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکیں گے

کیونکہ وہ اب تک مکمل فٹ نہیں ہوئے ہیں لیکن تیز گیند باز نسیم شاہ دستیاب ہوں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈومیسٹک میچوں میں رنز کے انبار لگانے والے بلے باز کامران غلام کو ریٹائر ہونے والے اظہر علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔شاہد آفریدی کے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 3 باؤلرز کو شامل کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کو مضبوط بنانے کی خاطر مزید 3 کھلاڑیوں شاہنواز دھانی، میر حمزہ اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کپتان سے تعاون کرنے کے لیے بیٹھے ہیں تاکہ ان کے پاس مزید آپشنز میسر ہوں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد سے

اب تک نیوزی لینڈ 9 میں سے صرف 2 میچوں میں کامیابی حاصل کر سکا ہے، تاہم ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کریں گے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کو یقین ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں اسپن کا مقابلہ ہوگا لیکن ریورس سوئنگ کے امکانات بھی ہوں گے، ہمیں ان شعبوں میں صلاحیت دکھانا نہایت اہم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو جادوئی اسپنر ابرار احمد سے توقعات ہوں گی،

جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ابتدائی 2 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں، امید کی جارہی ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم کردار ادا کریں گے، مہمان ٹیم کراچی میں 19 میں سے صرف 2 بار جیت سکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے بائیں ہاتھ کے باؤلر اعجاز پٹیل سے کلیدی کردار کی توقع ہے جبکہ لیگ اسپنر ایِش سودھی اور آل راؤنڈر مائیکل بریسویل سے بھی اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…