جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ٹی ٹین بالرز کے لیے ایک چیلنجنگ فارمیٹ ہے‘ وہاب ریاض

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

ابوظہبی ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ٹی ٹین بالرز کے لیے ایک چیلنجنگ فارمیٹ ہے، اس میں بالرز کونئی مہارتیں سیکھنی پڑتی ہیں، جنہیں بروئے کار لانے سے میچ کے نتائج بدل سکتے ہیں کیونکہ ٹی ٹین بنیادی طور پر بیٹر ز کے لئے بہت ہی موزوں ہے جس میں انہیں کم وقت میں زیادہ رنزبنانے کے مواقع میسر ہیں۔

ابوظہبی ٹی ٹین کا چھٹا سیزن متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے، نیو یارک سٹرائیکرز ٹیم پہلی بار ٹی ٹین میں شامل ہوئی ہے۔نیویارک سٹرائیکرز کے مایہ ناز پاکستانی بالر وہاب ریاض نے کہا کہ اس فارمیٹ میں بالر پر بہت دبا ہوتا ہے لیکن اچھی گیند بازی سے ٹیم کو فائدہ پہنچتا ہے، ٹی ٹین کا شیڈول اس قدر تیز ہوتا ہے کہ اس میں کھلاڑی کا فٹ رہنا ضروری ہے جس کے لئے تربیت اور نئی مہارتوں کی ضرورت پڑتی ہے جس کے بعد ہی وہ اچھی پرفارمنس دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فارمیٹ میں بالر کو صرف دو اوورز کرنا ہوتے ہیں جبکہ بیٹرز کو دس اوورز کھیلنا ہوتے ہیں جو ایک بیٹر کے لئے اہم ہیں جو ٹی 20 سے بھی زیادہ اہم ہے۔ٹیم کمبی نیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستانی بالر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کھلاڑی دنیا کی مختلف لیگوں میں ایک ساتھ کھیل چکے ہوتے ہیں اس لئے مشترکہ حکمت عملی بنانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں ہوتا اور تمام کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ مل کر مشترکہ لائحہ عمل کے مطابق میدان میں اترتے ہیں۔وہاب ریاض نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ ٹیم کو گزشتہ میچ کے نتائج جیت ہو یا ہار کو مدنظر رکھے بغیر کھیلنا چاہئے تاکہ بہتر کھیل پیش کیا جا سکے، ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے ہمیں اگلی گیم کے لئے ڈٹ کر تیاری کرنی چاہئے تاکہ اچھے نتائج آئیں۔خیال رہے کہ نیویارک سٹرائیکرز رواں سیزن میں شامل ہونے والی دو نیویارک سٹرائیکرز، موریس ویل سیمپ آرمی میں سے ایک ہے جن کا تعلق امریکا سے ہے، ابوظہبی ٹی ٹین کا فائنل چار دسمبر کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…