اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انگلش کلب کے درمیان جلد راہیں جدا ہونے کا امکان زور پکڑ گیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر ( این این آئی) پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان جلد راہیں جدا ہونے کا امکان زور پکڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق کلب اور فٹبالر کے درمیان جولائی 2023ء تک معاہدہ طے ہے۔

تاہم اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے میرے ساتھ دھوکا کیا۔رونالڈو نے کہا کہ کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جبکہ کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ کلب کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ کی میری نظر میں کوئی عزت نہیں۔دوسری جانب رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب پر الزامات کے بعد کوچ نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا کہ رونالڈو کو اب ہم مانچسٹر یونائیٹڈ میں نہیں دیکھنا چاہتے۔قبل ازیں اسٹار فٹبالر نے مہنگے ترین کھلاڑی کی حیثیت سے ریئیل میڈرڈ میں شامل ہونے کے لیے یونائیٹڈ کو چھوڑ دیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں رونالڈو وضاحت کی کہ وہ جولائی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے پری سیزن کے آسٹریلیا کے دورے پر کیوں نہیں گئے، اس پر انہوں نے بتایا کہ اہلیہ جارجینا روڈریگ اور بیٹی بیلا ایسمیرالڈا ہسپتال میں داخل تھے لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ کو ان پر مکمل طور پر اعتماد نہیں تھا۔رونالڈو نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ میں فٹ بال کے لیے اپنے خاندان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…