پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی ، پاکستان اور میزبان ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفا ئی کرلیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022 |

کرائسٹ چرچ (این این آئی)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں ڈیون کانوے کے 64 رنز اور گلین فلپس کے جارحانہ 60 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف دیا،

جواب میں بنگلا دیش کی ٹیم انتہائی کوشش کے باوجود بھی مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی،کیوی پلیئرگلین فلپس کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں ڈیون کانوے کے 64 رنز اور گلین فلپس کے جارحانہ 60 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف دیا ۔ڈیون کانوے نے 40 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گلین فلپس نے 24 گیندوں پر 5چھکوں کی مدد سے 60رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ مارٹن گپٹل نے بھی 34اور فن ایلن نے 32 رنز بنائے۔بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو، دو جبکہ شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم انتہائی کوشش کے باوجود بھی مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔بنگلا دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا، مایہ ناز آل رانڈر نے 44 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس اور سومیا سرکار نے 23، 23 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے زبردست بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایڈم ملنے نے 3 مہمان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساتھی نے بھی دو وکٹیں لیں۔پاکستان کے خلاف میچ کے مین آف دی میچ مائیکل بریسویل نے بھی دو وکٹیں لیں تاہم اس کے لیے انہیں 39 رنز کی پٹائی بھی برداشت کرنا پڑی

اور وہ سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 24 گیندوں پر 60 رنز بنانے والے کیوی پلیئرگلین فلپس کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم یہ میچ ہار کر سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے،

اب تین ملکی سیریز کا فائنل مہمان نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے علاوہ پاکستان بھی شامل ہے جسے گزشتہ روز میزبان ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔سیریز کا آخری رائونڈ میچ (آج) جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…