اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز (منگل)سے شروع ہوگی، جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز (آج) منگل20ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی ۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ،

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئٹنی میچ کراچی میں 20ستمبر کو کھیلا جائیگا اسی طرح تیسرا اور چوتھا میچ بھی بالترتیب 23اور 25ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائیگا اور تمام میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچوں میچ 28ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا ۔شیڈول کے مطابق چھٹا میچ 30ستمبر اور ساتوں میچ 2اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا دوسری جانب سیریز کے حوالے سے جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے، دونوں ہی سائیڈز ایک دوسرے کی صلاحیتیں آزمانے کو بے چین ہیں۔دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ انگلینڈ ٹیم کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، سیکیورٹی پلان مناسب انداز سے بنایا گیا ہے۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ انگلش سیکیورٹی آفیشلز بھی ہماری پلاننگ سے خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میچز کے لیے 5 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ہوٹل اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔اے آئی جی پولیس نے کہا کہ تمام فورسز کے اہلکار منگل کو ہونے والی ریہرسل میں حصہ لیں گے، کراچی کے شہری اسٹیڈیم آئیں اور ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…