کراچی (این این آئی)نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے ، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپروائز کریں گے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے جہاں وہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپروائز کریں گے۔گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں، امکان ہے کہ شاہین آفریدی جلد بولنگ کا آغاز کردیں گے۔اس سلسلے میں کوچ ہائی پرفارمنس سینٹر عمر رشید کو گزشتہ ہفتے دبئی سے واپسی پر انگلینڈ کے ویزے کے لیے اپلائی کروایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جیسے ہی ویزہ ملے گا عمر رشید انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔بولنگ کوچ انگلینڈ میں شاہین کی بولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے اور ان کے شاہین کے ساتھ آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ہے۔
شاہین آفریدی کے جلد بولنگ کا آغاز کرنے کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
ویکیوم کلینر کے ذریعے بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا
-
لارڈز ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں آپریشن کلین اپ، 6 کھلاڑی انگلینڈ طلب
-
لاہور کے چڑیا گھر میں ٹک ٹاکر نے ’شیر‘ کے پنجرے میں چھلانگ لگادی
-
پب جی موبائل کے کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
سبھاش گھئی اور سلمان خان کے درمیان ہاتھا پائی؛ فلم ساز نے وجہ بتادی
-
بلاول بھٹو کی یورپ میں شادی کی خبریں، ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا
-
اسلام آباد، گھر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
-
ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا
-
سانحہ پمز: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی
-
مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل، مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی



















































