ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان انگلینڈ کی ہوم سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ‘ دو انکلوڑر کے ٹکٹس فروخت ہوگئیں

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان انگلینڈ کی ہوم سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، ایک گھنٹے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دو انکلوڑر کے ٹکٹس فروخت ہوگئے، ٹکٹ کی سب سے کم قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے،پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت، ایک گھنٹے میں 2 انکلوڑرز کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے،پاکستان اور انگلینڈ کے

درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہو گیا۔انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور 3 لاہور میں شیڈولڈ ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت گذشتہ صبح شروع ہوئی اور ایک گھنٹے میں ہی نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہونے والے چاروں میچز کے 2 انکلوڑر زکے ٹکٹس مکمل فروخت ہو گئے۔نسیم الغنی اور اقبال قاسم انکلوڑرز کے ٹکٹس کی قیمت 250 روپے مقرر ہے، دونوں انکلوڑرز کے ٹکٹ اب فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہیں البتہ اسی قیمت کے دوسرے 2 انکلوڑرز کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں، ایک شناختی کارڈ پر ایک ٹکٹ خریدا جا سکتا ہے جبکہ بچوں کے ٹکٹس بے فارم دکھا کر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔کراچی میں چار میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں 250 سے 1500 روپے مقرر ہیں جبکہ لاہور میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں 250 سے 3000 روپے مقرر کی گئی ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…