جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بابر کا شاندار اعزاز، تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر آنیوالے دنیا کے واحد بیٹر بن گئے

datetime 27  جولائی  2022 |

دبئی (این این آئی)آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے بعد بابراعظم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر آنے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے۔آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں

،آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے اور بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں، اس طرح قومی کپتان اب تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر موجود ہیں اور وہ دنیا کے واحد بیٹر ہیں جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر آئے ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے عبداللہ شفیق کی ٹیسٹ رینکنگ میں 23 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 16 نمبر پرآگئے ہیں۔بولرزکی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور بھارت کے ایشون کا دوسرا نمبر ہے ،پاکستان کے شاہین آفریدی کی ایک درجیترقی ہوئی اور وہ اب چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے جب کہ ایشون دوسرے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…