عمر اکمل بھی بھارتی کرکٹر شامی کی حمایت میں سامنے آ گئے

27  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت کی گئی ہے۔عمر اکمل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے اور ساتھ میں محمد شامی کی تعریف بھی کی ہے۔

سچن ٹندولکر بھی محمد شامی کے حق میں بول پڑے۔ عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹ میں محمد شامی اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں شامی کے ساتھ کھڑا ہوں، محمد شامی ایک اسٹار پلیئر ہے جس نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہے۔‘عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’کوئی بھی کھلاڑی بے عزتی کا مستحق نہیں ہوتا۔‘واضح رہے کہ گزشتہ اتوار پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو تا حال سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر غدار قرار دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…