بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کھلاڑیوں کو کرونا ہوگیا آئی پی ایل کا اہم میچ ملتوی

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں پیر کی رات ہونے والا رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کے مابین ہونے والا میچ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے کچھ کھلاڑیوں کا کورونا

ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ادھر سٹریلوی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈر کا حصہ ورون چکرورتی اور سندیپ وارئر کورونا کیسز سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن کو فوری طورپر آئسولیٹ کردیا گیاہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کیلئے فوری طورپر چارٹرڈ فلائیٹ کے انتظام سے انکار کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہوکلے کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت اور ان کی بحفاظت واپسی کی فکر ہے، اس حوالے سے ہم بھارتی کرکٹ بورڈ، اپنے کرکٹرز اور ایسوسی ایشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔فوری طورپر ایسے انتظامات ممکن نہیں جس سے کھلاڑیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس لایا جاسکے۔گزشتہ ہفتے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن پابندیوں کے اعلان سے پہلے اپنے انتظامات کرکے کمرشل فلائٹ کے ذریعے لوٹے ہیں۔ اب حکومت نے پندرہ مئی تک بھارت سے انیو الی تمام فلائٹس پرپابندی عائد کررکھی ہے اور ساتھ پانچ سال جیل کابھی عندیہ دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نے کہا کہ یہ کھلاڑی اپنی مرضی سے آئی پی ایل کھیلنے گئے ہیں،یہ اس وقت قومی ڈیوٹی پر نہیں، بھارت کرکٹ بورڈ سے بات چیت ہوئی ہے،انہوں نے واضح کیا کہ میچز کے لیے بہترین بائیو سکیور ببل کے انتظامات ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…