جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا اعلان

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )بوم بوم شاہد آفریدی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے میں پہلے کبھی یونیورسٹی نہیں گیا لیکن بہت جلد اعلیٰ تعلیم کیلئے یونیورسٹی میں داخلہ لوں گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ میرے لئے کرکٹ سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا، میں نے آج سے پہلے یونیورسٹی نہیں دیکھی۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آپ طلبا کے ساتھ تعلیم حاصل کروں گا۔نجی ٹی وی فورٹی ٹو کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے طلبا سے مشورہ لیتے ہوئے پوچھا کہ آپ بتائیں مجھے کس شعبہ میں داخلہ لینا چاہیئے اور کس میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں جلدی آؤٹ ہوجاتا تھا تو شائقین ناراض ہوجاتے تھے۔ میں کوشش کرتا تھا کہ اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ میں بہتری لاؤں اور شائقین کو اچھا کھیل پیش کروں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سرزمین پاکستان اور قومی شناخت کیلئے اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان ایک ایسے نظریے کی یاد کا دن ہے کہ جس کے باعث ہمارے آباؤ اجداد اور بہادر سپاہیوں کو علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک خوبصورت سرزمین اور قومی شناخت بخشی۔ پاکستان زندہ باد!



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…