جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بابراعظم کو آؤٹ کر کے معذرت کیوں کی؟شاہین شاہ آفریدی نے وجہ بتا دی

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (یواین پی) پاکستان سُپر لیگ 6 میں شائقین میچ میں کرکٹ کے علاوہ جوش و خروش قائم رکھتے ہوئے سینئرز کی عزت، مختلف اشارے بازیوں، شرارتوں اور منفرد انداز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران بھی ایسا ہی ایک منظر دیکھنے میں آیا کہ جب قومی ٹیم کے ٹاپ سٹرائیک بائولر اور قومی ٹیم کے کپتان کا آمنا سامنا ہوا۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کا کراچی کنگز کے بابراعظم کو کلین بولڈ کرکے گلے لگانے اور معذرت کرنے کے خوبصورت منظر کو شائقین نے میچ کا بہترین لمحہ قرار دیا اورشاہین آفریدی کے کپتان کو عزت بخشنے کے اقدام کو سراہا۔میچ کے بعد ایک سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘بابراعظم دنیائے کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی ہیں اس لیے انہیں آؤٹ کرکے مجھے لگا کہ ان کی وکٹ کا جشن نہیں منانا چاہئے اور اسی لیے میں نے جا کر انہیں ‘سوری’ کہا’۔شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سینئرز کیلئے ایسے رویے کی گونج بھارت میں بھی سنائی دی۔ بھارتی مداح بھی بابراعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شاہین شاہ آفریدی مستقبل قریب میں بھی یہ منظر نہیں بھولیں گے کہ انہوں نے اپنے کپتان کی وکٹ گرائی ہے’۔پاکستانی شائقین کی جانب سے شاہین کو اس وجہ سے سراہا جارہا ہے کہ فاسٹ بائولر جانتے ہیں کہ سینئرز کو کیسے عزت دی جاتی ہیایک صارف نے کہا کہ ‘ان دونوں کی کیمسٹری لاجواب ہے’۔سوشل میڈیا پر بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بارے میں مختلف قسم کے مزاحیہ چٹکلے بھی شیئر کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ ‘مجھے بھی کوئی ایسا شخص چاہئے جو مجھے بالکل اسی انداز سے دیکھے جیسے شاہین آفریدی بابراعظم کو دیکھ رہا ہے’۔ایک صارف نے کہا کہ ‘پاکستان سُپر لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں،ایسے مناظر ہمیں پی ایس ایل سے محبت کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔‎



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…