پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

کے ٹو سر کرنے کی مہم ختم غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو سرمائی مہم ختم کر کے سکردو روانہ

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن )کوہ پیمائوں نے کے ٹو سر کرنے کی مہم ختم کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کوہ پیمائوں نے مسلسل خراب موسم کے سبب کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی ختم کر دی ہے۔غیر ملکی کوہ پیما

کے ٹو کی سرمائی مہم ختم کر کے بیس کیمپ سے اسکردو روانہ ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کے ٹو سرمائی مہم جوئی میں 50 سے زائد بین الاقوامی کوہ پیمائوں نے حصہ لیا جن کا تعلق 18ممالک سے تھا جب کہ 10 رکنی نیپالی ٹیم نے 16 جنوری کو کے ٹو سر کیا تھا۔دوسری جانب علی سد پارہ سمیت 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے زمینی راستے سے مقامی کوہ پیماؤں کی 6 رْکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔علی سد پارہ سمیت 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے گزشتہ روزشروع کیا جانے گرینڈ سرچ آپریشن خراب موسم کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا ایک بارپھرشدید موسم کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کےـ ٹو اوربلترو کے علاقے میں آسمان پرگہرے بادل ہیں اور زمینی راستے سے ریسکیو کے لیے مقامی کوہ پیماوں کی 6 رْکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، زمینی ریسکیو ٹیم فضائی مشن کی رہنمائی میں ڈیتھ زون تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔ زمینی ریسکیو ٹیم کا آج کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…