اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، کولن منرو پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئے

datetime 2  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یوبائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے اور وہ لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔کولن منرو کو آسٹریلیا میں جاری مقابلے کے بعد پاکستان آنے کے حوالے سے قرنطینہ کے مسائل کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا تھا

جس کی وجہ سے وہ لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرنے والے منرو کو آسٹریلیا سے سیدھا پاکستان آنا تھا لیکن نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے طے کردہ قرنطینہ کے نظام کے سبب پاکستان سپر لیگ کے بعد وطن واپسی پر مئی کے وسط تک ہی وہ وطن واپس لوٹ سکیں گے۔ کولن منرو نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ایونٹ کا حصہ نہ بننے پر بہت مایوس ہوں کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھ سے بہت اچھا رویہ رکھا، انہوں نے مجھے اسکواڈ میں برقرار رکھا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ میں براہ راست بگ بیش کے بعد ٹیم کا حصہ بن جاؤں گا لیکن قرنطینہ کی پابندی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ 22 مارچ کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد میں مئی کے وسط تک ملک واپس جا سکوں گا اور اس کے بعد مجھے مزید دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے جو بہت مشکل ہے لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ کچھ وقت اہلخانہ کے ساتھ گزاروں۔ گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ میں منرو نے 35.42 کی اوسط اور 147.61 کے اسٹرائیک ریٹ سے 248 رنز بنائے تھے اور ان کی شمولیت اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بہت اہمیت کی حامل تھی کیونکہ اس وقت منرو بہت اچھی فارم میں ہیں اور اب تک پرتھ اسکورچرز کے لیے سیزن میں 441 رنز بنا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…