نیوزی لینڈ جانے والے 6 کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت اب ایک بھی خلاف ورزی ہوئی تو پاکستانی ٹیم واپس بھجوا دینگے کیویزحکام نے پی سی بی کو وارننگ جاری کر دی

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

کرائسٹ چرچ(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ جانے والے قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کا گزشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

جس کے نتیجے آگئے ہیں۔ نتیجوں کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کورونا مثبت والے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اس میں سے 4 کنفرم ہیں جب کہ 2 کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان اسکواڈ کے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا۔کرکٹ نیوزی لینڈ نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے، قومی اسکواڈ میں شامل بعض افراد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، دورہ پر آئی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے بات چیت جاری ہے، کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کامزید کہناتھا کہ مزید ایک بھی خلاف ورزی پرٹیم واپس بھجوادیں گے ۔دوسری جانب وسیم خان کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کے حکام نے بائیو ببل کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیاہے ۔

وسیم خان نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی عزت و احترام کا خیال کریں،واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 روز پہلے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، نیوزی لینڈ میں کورونا ایس او پیز کے تحت سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے 3 ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…