ہالینڈ کی مشہور باکسنگ سٹار نے اسلام قبول کرلیا‎

19  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالینڈکی باکسنگ سٹار نے اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کی باکسنگ سٹار روبی جیسہا میسو نے عیسائی خاندان میں آنکھ کھولی انہوں نے کچھ سال قبل دین اسلام کا مطالعہ شروع کیا اور ان پر عمل پیرا ہونا شرو ع ہو گئیں، اسلامی تعلیمات کے اثر نے انہیں اسلام قبول کرنے کیلئے آمادہ کیا۔ انہوں نے ہالینڈ کی ایک مسجد میں

گواہوں کی موجودگی میں کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ باکسنگ سٹار کو دین اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمانوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغام موصول رہے ہیں، روبی کو کِک باکسر اور ”دی لیڈی ٹائیسن“ بھی کہا جاتا ہے۔ان کی حجاب میں کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اورمسلم کمیونٹی کی جانب سے انہیں مبارکباد کیساتھ ساتھ سراہا جارہا ہے۔ دوسری جانب اس سے قبل مشہور جرمن باکسر ول ہیلیم اوٹ نے اسلام قبول کیا تھا۔ مشہور جرمن باکسر ول ہیلیم اوٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران اسلام قبول کرنے کا اعلان کیاتھا۔مارشل آرٹس میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے جرمن باکسر نے اسلام قبول کرنے کے اعلان کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن نے مجھے اس مذہب کو جاننے کا موقع دیا جس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویڈیو میں جرمن باکسر نے کلمہ طیبہ بھی پڑھا اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔سوشل میڈیا پر جرمن باکسر کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے اور دعائیں بھی دی جا رہی ہیں کہ وہ دین اسلام کو اپنے لوگوں میں پھیلانے کا سبب بنیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…