منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ بھارت ویزوں کیلئے پاکستانی یاددہانی پر تلملا اٹھا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(یواین پی) بھارت ویزوں کیلیے پی سی بی کی یاد دہانی پر تلملا اٹھا بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ایک برس قبل ہی ہماری حکومت نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو لکھ کر دے دیا تھا کہ کسی ایتھلیٹ کو اپنے ملک آنے سے نہیں روکا جائے گا جب تک حالات بْری طرح پلٹا نہ کھائیں

تب تک ویزوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پی سی بی نے بھارت میں آئندہ برس اکتوبر میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے آئی سی سی سے پاکستانی پلیئرز کو ویزوں کی یقین دہانی طلب کرلی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میزبانی معاہدے کے تحت بھارت کو ہماری ٹیم کو ویزے اور رہائش فراہم کرنا ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ کونسل اس حوالے سے بھارتی حکومت سے واضح تصدیق حاصل کرے۔یاد رہے کہ 2019 میں پاکستان کے 2 شوٹرز کو نئی دہلی میں ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے اس حوالے سے کہاکہ بھارتی حکومت نے گذشتہ سال ہی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو خط میں واضح کردیا تھا کہ آئندہ کسی بھی ایتھلیٹ کو اپنے ملک میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔شاید پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو اس بات سے لاعلم ہیں، گذشتہ سال حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدور کو خط لکھنے کے بعد یہ معاملہ ختم ہوچکا، اگر دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی بہت بڑا بدلاو? نہ آجائے تب تک ویزوں کا اجرا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 2018 میں صرف پاکستان ٹیم کو اپنے ملک میں کھیلنے کی اجازت نہ ملنے کے خدشے پر ایشیا کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…