جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ، پی ایس ایل کے رہ جانے والے میچوں کے شیڈول کا اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نیایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ کوویڈ19 کے سبب ایونٹ کے بقیہ میچز 17 مارچ کو ملتوی کردئیے گئے تھے۔ ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ چودہ نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلمنٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے، اس کے اگلے روز ایلمنٹر ٹو جبکہ فائنل17 نومبر

بروز منگل کو ہوگا۔ایونٹ کے بقیہ میچوں کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں – ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔ایونٹ کے بقیہ چاروں میچز کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کھیلے جائیں جہاں تمام کھلاڑی، میچ آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف بائیو سیکیور ماحول میں رہے گا۔فی الحال چاروں میچز بند دروازوں میں کھیلے جانے کا پلان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے بعد نہ صرف تمام قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی بلکہ اب ان میچوں کی تیاری کے لیے تمام ٹیموں کے پاس بھی مناسب وقت موجود ہے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ فی الحال سب سے اہم یہ تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک یہ ٹیمیں ان تاریخوں کو اپنی ڈائری میں درج کرلیں۔وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی شروع سے ہی ان چاروں میچوں کے انعقاد کے لیے پرعزم تھااور پی سی بی کے خیال میں ایچ بی ایل پی ایس ایل جیسے ایونٹ کا فاتح ضرور سامنے آنا چاہیے ، ہم نے رواں سال کے آغاز میں ایونٹ کیلئے بھرپور جوش و خروش دیکھا اور ہم پرامید ہیں کہ ان بقیہ میچوں سے قبل بھی مداحوں کے لیے تشہیری مہم کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ چاروں میچوں کے انعقاد کااعلان اس بات کی بھی تائید ہیکہ

پاکستان کوویڈ 19 کی وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے، دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا آغاز بھی جلد ہورہا ہے جہاں مختلف ایج گروپس، مینز اور ویمنز کرکٹ کے مقابلوں سمیت زمباوے اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوم سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے میچوں کا کامیاب انعقاد آئندہ سال فروری، مارچ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے لیے معاون ثابت ہوگا،

ہم عوام کے چہروں پر خوشیاں بانٹنے کے منتظر ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں شامل چار ٹیموں میں سے صرف پشاور زلمی ہی اس سے قبل ایونٹ کی فاتح رہ چکی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ، ایشیاء کپ 2008 کے بعد پاکستان میں منعقدہ دوسرا بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ایونٹ کی کْل انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر مقرر ہے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ پانچ لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

رنرزاپ کے لیے 2 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم مقرر ہے۔شیڈول کے مطابق 14نومبربروز ہفتہ کو کوالیفائر(ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز)، قذافی اسٹیڈیم لاہور؛ ایلمنٹر ون (لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی) ، قذافی اسٹیڈیم لاہور جبکہ 15 نومبر بروز اتوار کو ایلمنٹر ٹو (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلمنٹر ون جیتنے والی ٹیم) کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جبکہ 17نومبر بروز منگل کو فائنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…