پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

دھونی کی خوش اخلاقی نے عمران طاہر کا دل جیت لیا

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن  ) مہندرا سنگھ دھونی کی خوش اخلاقی نے عمران طاہر کا دل جیت لیا۔ 41 سالہ پاکستانی نڑاد جنوبی افریقی سپنر کا کہنا ہے کہ مچل مارش کے انجرڈ ہونے پر رائزنگ پونے سٹارز کے سکواڈ کا حصہ بنا، کپتان دھونی کو صرف ٹی وی پر دیکھا تھا،

کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی، پونے کی ٹیم میں منتخب ہوا تو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایک سپر سٹار سے کس طرح بات کروں گا۔عمران طاہر نے کہا کہ اپنے کمرے کے باہر کھڑا تھا کہ دھونی نے دیکھتے ہی کہا کہ عمران بھائی خوش آمدید، یہ میرا کمرہ ہے جہاں آپ جب چاہے آسکتے ہیں، ایک لیجنڈ کرکٹر کی جانب سے ادا کیلیے جانے والے جملے ان کی شفیق طبیعت کی عکاسی کررہے تھے، ان کے رویہ میں بڑی انکساری ہے، انہوں نے ہمیشہ میرا خیال رکھا اور محبت سے پیش آئے۔ عمران طاہر نے بتایا کہ دھونی آموں کے بڑے شوقین تھے، ان کے کمرے کئی اقسام کے آم لائے جاتے تو کھلاڑی لطف اٹھانے کیلیے پہنچ جاتے،اس طرح کی محفلیں عام طور پر سجائی جاتیں جن کی وجہ سے ماحول خوشگوار رہتا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…