منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

آل رائونڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو آئی لو یو کو پنجابی زبان کے الفاظ میں ادائیگی کا ٹاسک دے کر مشکل میں ڈال دیا، ثانیہ مرزا کادلچسپ جواب

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجابی زبان کے الفاظ میں ادائیگی کا ٹاسک دے کر مشکل میں ڈال دیا۔سوشل میڈیا پر دونوں میاں بیوی کو انٹر ویو کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس دوران شعیب ملک نے اپنی اہلیہ سے کئی دلچسپ سوال کئے اورایک سوال کا جواب نہ ملنے پر انہوںنے ثانیہ مرزا کو بطور سزا ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجاب میں کہنے کا کہا ۔ ثانیہ مرزا نے پہلی کوشش میں کہا کہ ’’اسی تواڈے نال پیار‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ 10 ، 12 لوگ نہیں ہیں جنہیں آئی لو یو کہنا ہے،شادی کو 10 سال

ہوگئے اتنا بھی نہیں سیکھا۔ٹینس سٹار نے دوسری کوشش میں کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال پیار کیتا ‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ آپ نے تو پنجابی زبان کی دھجیاں بکھیر دیں،ثانیہ مرزا نے ایک اور کوشش کرتے ہوئے کہا ’’مینوں تواڈے نال عشق کیتا‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ آپ بس کردو آپ کو توپنجاب والے داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو’’ آئی لو یو ‘‘ کو پنجابی زبان میں ادائیگی کرتے ہوئے سکھایا اور کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال محبت اے ‘‘کہو جس پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پنجابی زبان کے جملے کو دہرایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…