لاہور (این این آئی)پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ملنے والے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی بلے باز عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر کم سے کم سزا کا سامنا ہے، معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل میں جانے کی بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نپٹایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عمراکمل نے رابطوں اور پیشکشوں کے بارے میں پی سی بی کو بروقت آگاہ نہ کرنے کی غلطی کو تسیلم کیا ہے، عمر اکمل کے نوٹس آف چارج کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو 17 مارچ کو نوٹس جاری کیا گیا 31 مارچ تک جواب جمع کرا سکتے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ 4 . 4 . 2 کی دو بار خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا ، پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ فکسنگ کے لیے رابطوں اور پیشکشو ں کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر چارچ کیا گیا تھا۔اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق خلاف ورزی کی سزا کم سے کم چھ ماہ سے تاحیات پابندی ہے۔