پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی کنگز نے اپنی بادشاہت ثابت کر دی، زلمی کو شکست

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے 15ویں میچ میں کراچی کنگزکے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے زخمی ہونے کی وجہ سے اس میچ کی کپتانی وہاب ریاض نے کی۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے بیٹنگ جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور عامر یامین نے باولنگ کا آغاز کیا۔محمد عامر کی پہلی گیند پر ٹام بینٹن کے خلافٖ ریویو لیا گیا جس میں کراچی کنگز کو کامیابی نصیب ہوئی اور ٹام بینٹن بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیوآوٹ ہو گئے۔اس وقت پشاور زلمی کا سکور صفر تھا۔ون ڈاون پوزیشن پر حیدر علی بیٹنگ کیلئے آئے تاہم وہ ایک چوکا لگا کر محمد عامر کی تیسری گیند پر بولڈ ہو گئے،اس وقت پشاور زلمی کامجموعی سکور چار رنز تھا۔اس موقع پر شعیب ملک بیٹنگ کیلئے آئے۔عامر یامین نے اپنا پہلا اور اننگ کا دوسرا اوور میڈن کیا۔محمد عامر کے دوسرے اوورزاور اننگ کے تیسرے اوورز کی تیسری گیندپر کراچی کنگز نے کامران اکمل کے خلاف ریویو لیا تاہم اس مرتبہ کراچی کنگز کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔10رنز کے مجموعی سکور پر پشاور زلمی کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر کامران اکمل چار رنز بنا کر عامر یامین کی گیند پرشارٹ مڈ وکٹ پربابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جس کے بعد لیام لیونگ سٹون بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی نے اپنے50رنز 8.2اوورز میں مکمل کیئے۔پشاورزلمی کی چوتھی وکٹ 57رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب لیام لیونگ سٹون25رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر باونڈری پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔اس موقع پر لیوس گریگری بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی نے اپنے100رنز14.4اوورزمیں مکمل کیئے۔

شعیب ملک نے اپنی نصف سنچری 42گیندوں پر4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔114رنز پرپشاور زلمی کی پانچویں وکٹ گر گئی جب لیوس گریگری 25رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔پشاور زلمی کے بیٹسمینوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 42گیندوں پر57رنز بنائے۔جس کے بعد کارلوس بریتھ ویٹ بیٹنگ کیلئے آئے تاہم وہ بھی 8رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس وقت پشاور زلمی کا مجموعی سکور136رنز تھا۔اس موقع پر کپتان وہاب ریاض بیٹنگ کیلئے آئے۔

145رنز کے مجموعی سکور پر پشاور زلمی کی ساتویں وکٹ گر گئی جب کپتان وہاب ریاض صرف دو رنز بنا کر کرس جورڈن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔جس کے بعد حسن علی بیٹنگ کیلئے آئے۔150کے مجموعی سکور پر پشاور زلمی کی آٹھویں وکٹ گر گئی جب شعیب ملک 68رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس موقع پر یاسر شاہ بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی نے مقررہ20اوورزمیں 8وکٹوں کے نقصان پر151رنز بنائے۔حسن علی نے آوٹ ہوئے بغیر 4رنز جبکہ یاسر شاہ نے آوٹ ہوئے بغیر ایک رن بنایا۔کراچی کنگز کی جانب

سے محمد عامر نے 4اوورزمیں 25رنز کے عوض 4،کرس جورڈن نے 4اوورزمیں 33رنز کے عوض دو،عامر یامین اورعمر خان نے4،4اوورزمیں بالترتیب 22اور41رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ عماد وسیم 4اوورزمیں 27رنز دیکر کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔جواب میں کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم نے بیٹنگ جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اورراحت علی نے باولنگ کا آغاز کیا۔حسن علی کے پہلے اوور کی تیسری گیند پر اوپنر شرجیل خان صرف چار رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اس وقت کراچی کنگز

کا مجموعی سکور چار رنز تھا۔ون ڈاون پوزیشن پر الیکس ہیلز بیٹنگ کیلئے آئے۔کراچی کنگز نے50رنز 5.3اوورز میں جبکہ 100رنز 10.5اوورزمیں مکمل کیئے۔کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 105رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب الیکس ہیلز 49رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔جس کے بعد کیمرون دلپورٹ بیٹنگ کیلئے آئے۔107رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کی تیسری وکٹ گر گئی جب کیمرون دلپورٹ دو رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ٹام بینٹن کے ہاتھوں باونڈری پر کیچ ہو گئے۔اس موقع پر وکٹ کیپر والٹن بیٹنگ کیلئے آئے۔حسن علی کی گیند پر بابر اعظم کے خلاف پشاور زلمی نے ریویو لیا جوکہ ضائع ہو گیا۔اس دوران بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری 44گیندوں پر7چوکوں کی مدد سے مکمل کر لی۔

147رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ گر گئی جب وکٹ کیپروالٹن 22 رنز بنا کربریتھ ویٹ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔جس کے بعد افتخار احمد بیٹنگ کیلئے آئے۔کراچی کنگز کی ٹیم نے اپنا مطلوبہ حدف18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بابر اعظم نے آوٹ ہوئے بغیر 70رنز جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آوٹ رہے۔پشاور زلمی کی طرف سے یاسر شاہ نے 4اوورز میں 28رنز کے عوض دو،بریتھ ویٹ نے دو اوورز میں 13کے عوض ایک اور حسن علی نے 4اوورزمیں 35رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ راحت علی 3.1اوورزمیں 21رنز،وہاب ریاض دو اوورز میں 25رنز،گریگری نے دو اوورز میں 19رنز اور لیونگ سٹون نے ایک اوور میں 10رنز دیکر کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔بابر اعظم کو ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر ’مین آف دی میچ‘کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…