ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر تمام

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)جنوبی افریقہ نے ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں لورا ولوارڈ کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت پاکستان کو 17رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،تین وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کا رن ریٹ انتہائی کم تھا ،ولوارڈ کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک اچھا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی،جنوبی افریقہ کی

ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنانے میں کامیاب رہی،لورا ولوارڈ کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آسٹریلیا میں جاری ویمن ورلڈ کپ میں اتوار کو سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ڈیانا بیگ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے ابتدا میں ہی دو کامیابیاں حاصل کر لیں اور جنوبی افریقی ٹیم 17رنز پر دونوں اوپنرز گنوا بیٹھی تھی۔اس مرحلے پر میریزین کاپ اور مگنون دو پریز نے بیٹنھگ لائن کو سنبھالا دیتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 37رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کر 54تک پہنچا دیا۔اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، ندا ڈار نے پریز کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ 64کے مجموعی اسکور پر کاپ 31رنز بنا کر واپس لوٹیں تو جنوبی افریقی ٹیم 4وکٹیں گنوا چکی تھی۔‎تین وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کا رن ریٹ انتہائی کم تھا لیکن ولوارڈ کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک اچھا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔انہوں نے صرف 36 گیندوں پر 53رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے شامل تھے جس کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنانے میں کامیاب رہی۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہیں جبکہ انعم امین، ندا ڈار، ایمن انور اور عروبہ شاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ایمن انور کے اوور انتہائی مہنگے ثابت ہوئے جنہوں نے 4اوورز میں 43 رنز دیے اور یہی میچ میں اصل فرق ثابت ہوئے۔پاکستان کی اوپنرز نے ٹیم کو 18رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد یکے بعد

یدگرے تین وکٹیں گرنے کے سبب قومی ٹیم 26رنز پر تین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو چکی تھی۔اس موقع پر کپتان جویریہ خان کا ساتھ دینے عالیہ ریاض آئیں اور دونوں نے 29رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو 55تک پہنچا دیا، جویریہ 31رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئیں۔اس دوران درکار رن ریٹ تیزی سے چڑھتا گیا اور پاکستانی ویمن ٹیم نے حالات کی نزاکت کو نہ سمجھتے ہوئے کسی بھی

موقع پر جارحانہ بیٹنگ کی کوشش نہ کی جس کے نتیجے میں وہ مقررہ اوورز میں 5وکٹیں گنوانے کے باوجود صرف 119رنز ہی بنا سکیں، عالیہ ریاض 39رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔جنوبی افریقہ نے میچ میں 17رنز سے کامیابی حاصل کر کے ویممن ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ اس شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔لورا ولوارڈ کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔‎

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…