جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملتان کے  شہریوں نے پی سی بی اور غیرملکیوں کے دل جیت لیے،80ہزار شائقین کی اسٹیڈیم میں موجودگی

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /ملتان (این این آئی) ملتان کے شہریوں نے پی سی بی اور غیرملکیوں کے دل جیت لیے ،تقریباً 80 ہزار شائقین کرکٹ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ ایونٹ کے دوران ملتان نے چار روز میں مجموعی طور پر تین میچوں کی میزبانی کی۔ایونٹ کے میچز پہلی مرتبہ ملتان میں کھیلے گئے۔ اس دوران شائقینِ کرکٹ نے

میزبان ٹیم کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیموں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھیل کو ملک کے کونے کونے تک پھیلانے کی پالیسی کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تین میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش کے لیے 2 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی۔ اس رقم کا زیادہ تر حصہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پر خرچ ہوا۔ تینوں میچز کے دوران جہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تِل دھرنے کی جگہ نہیں تھی وہی شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعدادنے اسٹیڈیم کے باہر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لییبھی ڈیرے ڈالے رکھے۔‎شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد میں اسٹیڈیم آمد پر مقامی اور غیر ملکی کھلاڑی سب ہی معترف رہے۔ اس حوالے سے انہوں نے پری اور پوسٹ میچ پریس کانفرنسز کے علاوہ دیگر مواقع پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔اس دوران پشاور  زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دینے والی ملتان سلطانز کی ٹیم نے اگلے دو میچوں میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بالترتیب 52 اور 30 رنز سے ہرایا۔ ملتان سلطانز  کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ ملتان میں ان کا مختصر قیام ایک یاگار لمحہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی گرمجوشی اور بھرپور مہمان نوازی نے اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کے دل جیت لیے ہیں۔ اینڈی فلاور نے کہاکہ

میزبان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے  کے لیے شائقینِ کرکٹ کا ایک بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے پر تمام کھلاڑی پرجوش تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوران میچ مداحوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم کا ماحول شاندار تھا۔ہیڈ کوچ ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ وہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا کے چند بہترین اسٹیڈیمزمیں شمار کرتے  ہیں اور وہ جلد یہاں واپسی کے  لیے  پرامیدہیں۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ 12

سال کے طویل انتظار کے بعد ملتان کے باسیوں نے اعلیٰ سطحی کرکٹ کی اپنے شہر میں واپسی کا شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مقررہ تین میچوں کے دوران ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے مناظر ناقابل بیان تھے۔ وسیم خان نے کہاکہ تینوں میچز کے دوران انکلوڑرز میں بیٹھا ایک ایک فرد کھیل سے خوب محظوظ ہورہا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ

مناظر صرف اسٹیڈیم تک ہی محدود نہیں رہے بلکہ ملتان شہر کی ہر گلی میں کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلئے مزید ایک وینیو کے اضافیپر تمام مداح خوش ہیں اوریہ ملک بھر میں اعلیٰ سطحی کرکٹ کی سرگرمیوں کو معمول پر لانے  سے متعلق پی سی بی کی پالیسی کا اہم حصہ بھی ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ یہ حوصلہ افزاء مناظر دیکھ کر ہمارا اگلا ہدف ملتان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…