ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاہور قلندرز کی شکست پر دلبرداشتہ ہونے والے ننھے مداح کو زبردست پیشکش کر دی گئی

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہاتھوں شکست پر دلبرداشتہ ہونے والے قلندرز کے ننھے فین کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے بچے کو اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے اور قلندرز سے ملاقات کی دعوت دے دی۔روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ

قلندرز کی انتظامیہ بچے سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے، خواہش ہے کہ وہ بچہ اسٹیڈیم آکر میچ دیکھے اور قلندرز سے ملاقات کرے۔عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ننھے فین کی لاہور قلندرز کے ساتھ اس قدر جذباتی وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پورے پاکستان سے لوگ لاہور قلندرز سے محبت کرتے ہیں، حالانکہ ابھی پورا ٹورنامنٹ باقی ہے لیکن لوگوں کا ٹیم کے لیے یوں جذباتی ہوجانا قلندرز سے ان کے لگاؤ کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز بظاہر تو لاہور کی ٹیم ہے لیکن اسکو محبت کرنے والے پورے پاکستان میں بستے ہیں اور جس طرح کے جذبات کا اظہار لوگ قلندرز کے ساتھ کرتے ہیں ایسے تو پاکستان ٹیم کے لیے بھی نظر نہیں آتے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے ہاتھوں لاہور کی ایک وکٹ سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ننھے فین کی وڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں بچہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی ناکامی پر رو کر افسوس کا اظہار کررہا تھا۔بچے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز اور پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے بچے کو فرنچائز بدلنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم عاطف رانا پُرامید ہیں کہ ننھا قلندر، لاہور کا ہی مداح رہے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…