ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سرفراز احمد کا بال ٹیمپرنگ کا الزام،پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 25  فروری‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن )پی سی بی نے نام لیے بغیرسرفراز احمدکا بال ٹمپرنگ سے متعلق بیان مستردکردیا۔پشاور زلمی کیخلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد نے گیند کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریری شکایت کردی- پی سی بی کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ گیند کی حالت کو تبدیل کرنے سے متعلق میچ ریفری روشن ماہنامہ کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،

کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل3.2 کی شق 3.2.2 کے تحت ٹیم منیجر کی جانب سے باضابطہ شکایت میچ ختم ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر درج کروانا لازمی ہوتا ہے۔چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ گیند کی حالت تبدیل کرنے سے متعلق بیان جاری کرنے سے پہلے نہ تو ٹھوس شواہد فراہم کیے گئے اور نہ ہی باضابطہ درخواست جمع کروائی گئی۔مخصوص طریقہ کاراختیار کیے بغیر اتنا غیرذمہ دارانہ بیان جاری کرتے ہوئے ایونٹ کی ساکھ کو مجروح اور غیرملکی کرکٹرز کوشکوک و شبہات میں ڈالاگیا، کھلاڑیوں سے احتیاط برتنے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کیلیے امپائرز کا بہترین پینل موجود ہے، جس کی ہر معاملے پر گہری نظر ہے، اگر امپائرز پینل اگیند میں مصنوعی تبدیلی دیکھے تو وہ یقینا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت اس پر کارروائی کریگا، تمام شرکا سے درخواست ہے کہ وہ کھیل کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے کرکٹ پر توجہ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…