ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

datetime 23  فروری‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا۔ بابراعظم 26 رنز پر ٹائمل ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ان کے بعد ایلکس ہیلز نے 27 بالوں پر 26 رنز بنائے مگر وہ محمد حسنین کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے، کیمرون ڈیلپورٹ 22 رنز بنا کر سہیل خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ویلٹن نے 4 بالوں پر ایک رنز بنایا اور عماد وسیم آٹھ رنز بنا سکے۔ افتخار احمد 25 رنز بنا کر محمدحسنین کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔کرس جارڈن نے 14 اور عمید آصف نے 9 رنز بنائے جب کہ محمد عامر صفر سکور کے ساتھ آؤٹ نہیں ہوئے۔مقررہ اوورز میں کراچی کنگز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 157 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے جے جے رائے 17، واٹسن 27، احمد شہزاد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اعظم خان نے شاندار بیٹنگ کی اور انہوں نے 46 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے، سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 37 رنز بنائے جبکہ انور علی 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے 19 اوور میں یہ میچ جیت لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…