جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل ایونٹ کی افتتاحی تقریب کیلئے کتنے بھارتیوں کو رکھا گیا ؟تہلکہ خیز انکشافات ’’پی سی بی جواب دو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا‘‘

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی مایوس کن افتتاحی تقریب تنقید نہ رک سکی ، اب ٹوئٹر پر ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔تفصیلات کیمطابق 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جس کے بعد مداح بے حد مایوس ہوئے تھے۔

بعد ازاں تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی جس میں کسی نے میزبان علی گوڈیل کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے تقریب کی بد انتظامی پر سوالات اٹھائے۔سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے اس اہم ترین دن افتتاحی تقریب کی ذمہ داری بھارتی ڈائریکٹر اور ایونٹ پلانر کو دی گئی تھی، اس بات کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے تھے۔حال ہی میں میزبان وقار ذکا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے حیران کْن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ افتتاحی تقریب کی انتظامیہ کے لیے 130 بھارتیوں کو رکھا گیا تھا۔وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں ایک فہرست دکھائی جس میں پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی انتظامیہ میں 130 سے زائد بھارتیوں کے نام تھے، وقار نے حکومتِ پاکستان سے سوال کیا کہ اس فہرست کو دیکھیں اور بتائیں جہاں پاکستان میں نوکریاں نہیں ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے، ایسے میں یہ تمام لوگ پاکستان کیوں آئے؟وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کشمیر کا واقعہ کیا بھول گئے؟ کشمیر کے لیے آواز اٹھانا چھوڑ دی، اپنے ملک والوں کو کام دینا چھوڑ دیا۔ویڈیو میں وقار نے کہا کہ بھارت میں ہمارے فنکاروں کو دھکے مار کر نکالا گیا ان کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ خود سوچیں کہ کیا کوئی بھارتی کبھی بھی یہ چاہے گا کہ پاکستان کا کوئی اتنا بڑا ایونٹ مقبول ہو۔وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اگر یہ پاکستانی ایونٹ تھا تو اس میں 100 فیصد پاکستانیوں کو کام دینا چاہیے تھا۔وقار ذکا کی اس ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ پی سی بی جواب دو ٹرینڈ کرنے لگا اور تقریباً 5 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے اس معاملے پر ٹوئٹ کیے جا چکے ہیں تاہم اس معاملے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

احتشام چوہدری نے فہرست کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 130سے زائد بھارتیوں کو پاکستان کا اتنا اہم ایونٹ دیا گیا، کیا پاکستانی افتتاحی تقریب نہیں کروا سکتے تھے؟ ہمارے ملک میں یہ کیا ہو رہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں، سینما پر پابندی، کرکٹ ٹیم پر پابندی، دہشت گردی، اس کے باوجود بھی پی سی بی نے 132 بھارتیوں کو ذمہ داری دی، یہ ناقابل قبول ہے، قوم کو اس شرمناک حرکت کا جواب چاہیے۔علی شیر خواجہ نے پی سی بی کے سربراہ احسان مانی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…