جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک شاندار میچ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح سمیٹ لی

datetime 22  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیتا اور ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور جیمز وِنس نے کیا، جب ملتان سلطانز کا مجموعی سکور 41 پر پہنچا تو شان مسعود 21 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ان کے بعد معین علی نے جیمز ونس کے ساتھ مل کر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا لیکن 10ویں اوور میں 69 کے مجموعی سکور پر وہ بھی دس رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ان کے بعد رلی روسوو اپنی پہلی ہی گیند کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔جیمز ونس 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔شاہد آفریدی صرف 11 رنز بنا سکے، ذیشان اشرف نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 50 رنز بنائے۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں ملتان سلطانز نے 8 وکٹ کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 165 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد بٹ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد موسی اور عاکف جاوید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا شاندار آغاز کیا، ان اوپنر روئنچی نے 74 رنز بنائے اور ان کی اس اننگ میں دو چھکے اور نو چوکے شامل تھے، وہ محمد الیاس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ منرو نے پچاس رنز بنائے اور وہ شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ڈی جی ملن اور سی انگرام ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے بالترتیب 35 اور ایک رنز بنایا اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ 20 گیندیں قبل ہی یہ میچ جیت لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…