کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی اور اس نے مقررہ اوورز میں 201 رنز سکور کئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے 78 رنز بنائے، شرجیل خان نے 19 رنز بنائے جبکہ سی ایس ڈیلپورٹ نے 20 رنز کا اننگز میں اضافہ کیا، عماد وسیم نے 50 رنز بنائے جبکہ والٹن نے 9 اور افتخار احمد نے 16 رنز بنائے اور انہوں نے تین گیندوں کا سامنا کیا، ان کے سولہ رنز میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے دو جبکہ محمد محسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بینٹن اور کامران اکمل نے اننگ کا آغاز کیا بینٹن نے 13 رنز بنائے جبکہ کامران اکمل 43 رنز کے بعد کیچ تھما بیٹھے، حیدر علی نے چار رنز، شعیب ملک صرف 16رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ لیونگ سٹون ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے 54رنز سکور کیا۔ ڈیرن سیمی 30 رنز بنا سکے۔ کراچی کنگز کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا، محمد عامر، عمید آصف، ڈیلپورٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ جورڈن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 191 رنز بنا سکی۔ اس طرح کراچی کنگز نے یہ میچ 10 رنز سے جیت لیا۔