کسی کو پی ایس ایل کے مفت ٹکٹ نہیں دیے جائیں گے، فری پاسز کے حصول کی کوشش کرنے والے افسران کیخلاف بھی سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا گیا

20  فروری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) وزیراعلی مرادعلی شاہ نے افسران وملازمین کے پی ایس ایل کے مفت ٹکٹس اور پاس حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مرادعلی شاہ نے سرکاری ملازمین اور افسران پر پی ایس ایل کے مفت ٹکٹس حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی، اور اس حوالے سے وزیراعلی کے احکامات پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے فری پاسز یا ٹکٹس کے حصول کی کوشش کرنے والے افسران کیخلاف سخت کاروائی ہوگی،

کوئی افسر و ملازم پی ایس ایل میچز کے پاسز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رجوع نہ کرے، جس افسر نے پی ایس ایل کا مفت ٹکٹ یا پاس حاصل کیا اس کے خلاف سول سرونٹس ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔ وزیراعلی مراد علی شاہ کے احکامات پر تمام محکموں کے انتظامی سربراہان کمشنرز کو خط ارسال کردیا گیا ہے، جس میں تمام محکموں کو احکامات پر یقینی عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کے بعض افسران کی جانب سے پی ایس ایل میچز کیفری ٹکٹس مانگنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…