ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل عمران طاہر کی جانب سے لاہور قلندرز کے باؤلرز کو ٹپس

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر اور ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل عمران طاہر لاہور قلندرز کے بولروں کو ٹپس دیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل سمیت 14 میچز کی میزبانی کر رہا ہے جہاں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں اپنے جمعے کے روز ہونے والے پہلے میچ سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر پی ایس ایل فائیو میں بھی ملتان سلطانز کا حصہ ہیں، ملتان سلطانز میں لیگ اسپنر عثمان قادر بھی شامل ہیں، ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد بھی لیگ اسپنر ہی ہیں۔عمران طاہر نے جب ملتان سلطانز کے ساتھ اپنا ٹریننگ سیشن مکمل کیا تو وہ قذافی اسٹیڈیم کے پویلین اینڈ کے بائیں طرف ٹریننگ میں مصروف لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے پاس جا پہنچے۔عمران طاہر کو اپنے درمیان پاکر لاہور قلندرز کے کھلاڑی حیران رہ گئے، انہوں نے لاہور قلندرز کے اسپنرز فرزان راجا اور معاز خان کو لیگ اسپن کے گْر سکھائے، انہوں نے لاہور قلندرز پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے علی ماجد کو بھی ٹپس دیں۔لیگ اسپنر عمران طاہر نے اسپنرز کو ٹپس دینے کے بعد لاہور قلندر کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گپ شپ بھی کی اس حوالے سے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ عمران طاہر نے بڑے پن کا ثبوت دیا اور نوجوان بولرز کو ٹپس دیں، عمران طاہر کے اس عمل سے ناصرف نوجوان بولروں کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ انہیں اس کا فائدہ بھی ہو گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…