پی ایس ایل کے حوالے سے شاہد خان آفریدی نے اپنا فیصلہ سنا دیا، زبردست انٹری دے دی

18  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کو مستقبل کے اسٹارز میسر آئے ہیں۔ایک بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہاکہ اپنی کرکٹ کو انجوائے کررہا ہوں،ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ ٹیم میں کافی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ میں نے کبھی مینٹورشپ کے بارے میں نہیں سوچا،مینٹور کے علاوہ بطور کھلاڑی بھی میری بہت ذمہ داری ہے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ کپتان اور کوچ کی مجھ سے توقعات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ شان مسعود بہت اچھی فارم میں دکھائی دے رہا ہے،مجھے امید ہے کہ بطور کپتان شان مسعود اچھی کارکردگی دکھائے گا۔انہوں نے کہاکہ شان مسعود کی قیادت میں اچھے نتائج کی توقع ہے،میری پور سپورٹ شان مسعود کے ساتھ ہے۔ شاہد آفریدی، عمران طاہر اور وین میڈسن نے اسکواڈ جوائن کرلیا۔ پیر کو تینوں کھلاڑی نے پریکٹس سیشن میں شرکت کی،روحیل نذیر اور سہیل تنویر ایم سی سی کے خلاف ناردرن کرکٹ کی نمائندگی کرنے کے باعث پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے،ایم سی سی کی نمائندگی کرنے کے باعث روی بوپارہ بھی سیشن کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…