ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کیا کچھ ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ2020 کی افتتاحی تقریب 20 فروری بروز جمعرات کی شام 6:45 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کل 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کررہی ہے۔ اس  دوران مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

جبکہ دیگر فنکار اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔ بیس فروری کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی فضائیں پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کی دھنوں میں رنگ جائیں گی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منانے کے لیے تقریب کیدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…