بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

کسی ایک کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ نہیں سمجھتا، مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں،اینڈی فلاور کا پیغام

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے اوپن میڈیا سیشن میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ 1990سے پاکستان آرہا ہوں، مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں، پاکستان میں بہت دوستیاں ہیں۔ یہاں کی بہت سی اچھی یادیں ہیں۔ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ شان مسعود الیون متوازن ٹیم ہے اور دوسری ٹیموں کی طرح ملتان سلطانز

بھی پی ایس ایل جیتنے کی اہل ہے۔ ملتان سلطانز میں تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ مشتاق احمد کا ساتھ میرے لیے بہت معاون ہوگا، وہ کھیل اور یہاں کی کنڈیشنز کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔اینڈی فلاور نے کہا ؤکہ کسی ایک کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ نہیں سمجھتا۔ تمام ارکان ہی میچ ونرز ہیں۔ کسی ایک کا نام لوں گا تو اس پر اضافی پریشر پڑے گا، ٹیم میں سینیئرز کے ساتھ ایسے نوجوان ہیں جو بہترین پرفارمنس سے سب کے دل جیت سکتے ہیں، مجھے ان کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…