اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پردبئی میں مقیم ایک دوشیزہ عشرینہ صفیہ نے بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
عشرینہ صفیہ نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے شاداب خان کے ساتھ طویل چیٹنگ کے اسکرین شاٹس کوپوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ شاداب خان کے کردار اور رویے کو بے نقاب کریں گی۔عشرینہ صفیہ کا کہنا ہے کہ میرا شاداب خان سے رابطہ پہلی بار مارچ 2019 میں ہوا تھا لیکن ورلڈ کپ کے دوران ان روابط میں تیزی اور شدت آگئی۔لڑکی کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے خرچے پر دنیا کے مختلف ملکوں میں سفر کرتی رہیں جن ملکوں میں شاداب خان غیر ملکی لیگز میں شرکت کر رہے تھے۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی کھلاڑی کا نجی معاملہ ہے، خاتون نے ورلڈ کپ کا ذکر کیا ہے لیکن ورلڈ کپ کے دوران مینیجر طلعت علی ملک نے اس قسم کے کسی واقعے کو رپورٹ نہیں کیا، اگر مینیجر رپورٹ کرتے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کر سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ اور کیریبین لیگ کے دوران پیش آیا ہے اور غیر ملکی لیگز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کا اطلا ق نہیں ہوتا۔تاہم شاداب خان حساس معاملے پر ردعمل کے لیے دستیاب نہ ہو سکے۔