جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گھوڑے کا نام آزاد کشمیر رکھنے والے پاکستانی گھڑ سوارنے بھارت میں کھلبلی مچا دی

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )ٹوکیو اولمیکس 2020 کوالیفائی کرنے والے پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے گھوڑے کا نام آزاد کشمیر تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلی بار کسی پاکستانی گھڑسوار کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ ٹوکیو کے گھڑسواری مقابلے میں شرکت کرے گا۔ مقابلے کا انعقاد 24 سے 31 جولائی کے درمیان ہو گا۔اس مقابلے میں دنیا بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کرنی ہے

جس میں پاکستانی کھلاڑی عثمان اور بھارتی کھلاڑی فواد مرزا بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی گھڑ سوار فیڈریشن کے مطابق عثمان اپریل 2019 میں آسٹریلیا سے گھوڑا لائے تھے جس کا نام انہوں نے “آزاد کشمیر” رکھا ہے اور انہوں نے اسی گھوڑے کے ساتھ ٹوکیو کے مقابلے میں شرکت کی۔دسمبر میں اس مقابلے کے لئے منتخب ہونے والے عثمان کے گھوڑے کے نام نے بھارتی حلقوں میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔بھارتی اولمپکس انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عثمان کو اپنے گھوڑے کا نام تبدیل کرنے کا کہا جائے۔تاہم عثمان خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ گھوڑے کا نام تبدیل نہیں کریں گے۔بھارتی اولمپکس انتظامیہ نے اعتراض کیا ہے کہ یہ نام سیاسی بیان کی نمائندگی کرتا ہے۔ساتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی اولپمکس انتظامیہ نے کہا ہے کہ گھوڑے کا نام اولپمکس کے قانون کی دفعہ 50کے خلاف ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو گھوڑے کا ایسا نام رکھنے کی اجازت نہیں جو کسی سیاسی ، مذہبی یا کسی پراپیگنڈا کا عکاس ہو۔تاہم عثمان خان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔میرا موقف واضح ہے۔کشمیر میں لاک ڈان کے جواب میں اس گھوڑے کا نام نہیں رکھا گیا۔عثمان خان نے کہا کہ گھوڑے کو یہ نام بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے سے پہلے ہی دے دیا گیا تھا۔واضح رہیکہ بھارتی حکام نے موقف اپنایا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی نے اپنے گھوڑے کا نام ایک ایسے علاقے کے نام پر رکھا ہے جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک متنازع علاقہ ہے۔ پاکستانی گھڑسوار فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے اگر بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی اس نام پر اعتراض کرتی ہے تو ہم اس معاملے کو عثمان کے ساتھ بیٹھ کر حل کریں گے کیونکہ اس وقت نام تبدیل بھی نہیں کیا جا سکتا۔پاکستانی حکام سے جب مزید پوچھا گیا کہ اگر نام پر پابندی لگا دی گئی تو پاکستانی گھڑ سوار فیڈریشن کیا کرے گی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ہمیں پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا تو ہم بین الاقوامی گھڑسوار فیڈریشن کے دئے گئے ایک خاص نمبر کو نام کے طور پر استعمال کریں گے اور ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…