ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

اسلام علیکم پاکستان !پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پرجوش، جلد پاکستان آ رہا ہوں ، پاکستانی کھانے میں  کونسی چیز ہماری فیورٹ ہے ؟ پاکستان آنے سے قبل اہم پیغامات جاری

datetime 11  فروری‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کا بیتابی سے انتظار کررہے ہیں۔ کپتان ڈیرن سیمی اور لیام ڈاسن کے بعد ٹام بینٹن نے اردو ٹوئیٹس کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔ٹام بینٹن نے تحریر کیا کہ پاکستانیوں کیا حال ہیں ؟ میں نے پاکستان آنے کے لیے سامان پیک کرلیا ہے۔کیا آپ سب اسٹیڈیم آنے کو تیار ہیں ؟

کپتان ڈیرن سیمی نے تحریر کیا کہ پی ایس ایل سیزن فاِئیو پاکستانیوں کے لییبہت اہم ہے، پشاور زلمی کا دوبارہ حصہ بننے اور پاکستان آنے کو بے تاب ہوں ،ڈیرن سیمی نے بعد میں دوسرا ٹوئیٹ کرکے شائقین کرکٹ کے جوش میں اضافہ کیا کہ میں راستے میں ہوں ۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ پخیر راغلے سیمی ، اور فینز کیا آپ سیمی کے استقبال کے لیے تیار ہیں؟ لیام ڈاسن نے اردو ٹویٹ میں پاکستانی فینز کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ اسلام و علیکم پاکستان! ،میں جلد پاکستان آرہاہوں ، آپ سب تیار ہیں ؟ لیام ڈاسن پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے فین ہیں ۔ڈاسن نے لکھا کہ پاکستان کے چپلی کباب اور دم پخت کا سوچ کر ابھی سے منہ میں پانی آرہا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے لیے پاکستان آنے کا انتظار کررہا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…