ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹیم کو دنیائے کرکٹ کے نقشے پر نمودار کرنیوالے ستاروں میں سے آخری ستارہ بھی ڈوب گیا، تاریخی فتح حاصل کرنیوالی ٹیم کا حصہ وقار حسن بھی انتقال کر گئے

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/لاہور(این این آئی)پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی کرکٹ ٹیم کے آخری کھلاڑی کھلاڑی وقار حسن 87برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل وقار حسن نے پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز کھیل کر ایک سنچری اور چھ نصف سنچریوں کے ساتھ اورایک ہزار 71 رنز بنائے۔وقار حسن 12 ستمبر 1932 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔

پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ اکتوبر 1952 میں بھارت کے خلاف نئی دہلی کے میدان پر کھیلا تھا۔ دورے کے دوران وقار حسن  نے 5 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وقار حسن انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے والی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ 1954 میں کھیلے گئے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان  نے انگلینڈ کے خلاف 24 رنز سے کامیابی حاصل کی  تھی۔وقار حسن  کے ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام 1959 میں ہوا۔ انہوں  نے پاکستان کی جانب سے کل 21 ٹیسٹ میچوں میں 1071 رنزبنائے۔ ٹیسٹ کیرئیر میں انہوں نے واحد سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی۔ اکتوبر 1955 کو باغ جناح میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 189 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ یہ اننگز اس وقت پاکستان کی جانب سے کسی بھی بلے  باز کی سب سے بہترین اننگز تھی جسے بعد میں امتیاز احمد نے 209 رنز بناکر توڑا۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے  بعد وقار حسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 83-1982 میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ  رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے نے وقار حسن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک افسوسناک دن ہے کیونکہ آج کی تاریخ میں پاکستان کرکٹ نے وہ آخری ستارہ کھودیا جنہوں نے قومی ٹیم کو دنیائے کرکٹ کے نقشے پر نمودار کیا۔ انہوں نے کہاکہ وقار حسن کا تعلق ان نمایاں کرکٹرز میں سے ہے جنہوں نے پاکستان کو ایک قابل فخر کرکٹ قوم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔احسان مانی نے کہاکہ وقار حسن کے ساتھ ان کا ذاتی تعلق بھی تھا اور وہ ان کی بہت عزت کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وقار حسن ایک شاندار کرکٹر کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے، وہ ایک ذہین اور سمجھدار منتظم تھے جنہوں نے پاکستان کرکٹ کی خدمت کی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے وقار حسن کی وفات پرافسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اس مشکل گھڑی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کے اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…